جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

افریقین ہاتھی منگوانے کی اجازت مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے پشاور چڑیاگھر کیلئے افریقین ہاتھی منگوانے کی اجازت مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربرا ہی میں قائم 3 رکنی بینچ نےکی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ناسازگاز ماحول کی وجہ سے ہاتھی لانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی کنونشن کے تحت جانوروں کو پنجرے میں بند نہیں کیا جا سکتا صوبائی حکومت نےمحکمہ ماحولیات کی اجازت سے مشروط این اوسی دیا تھا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے پوچھا کہ کیا زمبابوے کی حکومت نے ہاتھی لےجانے کی اجازت دی؟ زمبابوے حکومت کا اجازت نامہ بھی کیس کے ہمراہ نہیں لگایا گیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے کہا کہ کمیٹی نے افریقین ہاتھی کو چڑیاگھر میں رکھنےکے عمل کو ناسازگار بتایا ہے جب کہ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہاتھی امپورٹ کی اجازت میں 4 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔

عدالت نے افریقین ہاتھی منگوانے کی اجازت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رقم ضائع ہوئی ہے تو اس کیلئےالگ کیس دائر کیا جا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں