ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکی صدر بائیڈن کے گرد شکنجہ مزید تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے اوباما دور کی خفیہ دستاویزات درد سر بن گئیں اور ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے گھر آنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاؤس کمیٹی کے امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے اوباما دور کی خفیہ دستاویزات درد سر بن گئیں اور ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے گھر آنے والوں کی فہرست طلب کرلی ہے۔ جس کے لیے ہاؤس کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے وائٹ ہاؤس کو فہرست کیلیے خط لکھ دیا کہ ڈیلاویئر میں بائیڈن کے گھر جانے والوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق فہرست دیکھ کر اندازہ کیا جا سکے گا کہ حساس دستاویزات کا علم کن کن لوگوں کو تھا؟

- Advertisement -

اس حوالے سے ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں اگر یہ کاغذات پہلے سامنے آجاتے تو بائیڈن الیکشن جیت ہی نہ پاتے جب کہ ڈیمو کریٹ رہنما آصف قدیر کا کہنا ہے کہ بائیڈن اور ٹرمپ اگلے صدارتی انتخاب لڑنے جا رہے ہیں۔ اس لیے یہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہ بھیجنے پر گزشتہ ہفتے صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر مک کارتھی نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے لیے الگ اور بائیڈن کے لیے الگ قانون نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے ڈیلاویئر میں گھر سے کلاسیفائیڈ دستاویزات ملنے کی تصدیق کی تھی، صدر بائیڈن نے اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہیں بھیجی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں