اشتہار

کے پی او حملہ: تیسرے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوئی، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس حملے میں تیسرے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تیسرے دہشتگرد سے متعلق مفروضوں اور بغیر تصدیق کی خبروں سے گریز کیا جائے، دہشتگردوں کے گروپ اور  سہولت کاروں کو بے نقاب کریں گے، ابھی گرفتاریوں کے حوالے سے کام جاری ہے۔

اپنی زیرِ صدارت صوبے کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد غلام نبی میمن کے پی او حملے میں شہید لفٹ آپریٹر سعید کے گھر اورنگی ٹاؤن پہنچے اور ورثا سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہید کے ورثا کو خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں، مجھ سمیت پوری سندھ پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں