ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

جہاز سے روسی تیل کی منتقلی کا عمل مکمل نہ ہو سکا

اشتہار

حیرت انگیز

روسی تیل لانے والے جہاز پیور پوائنٹ سے تیل کی منتقلی کا عمل تا حال مکمل نہ ہو سکا۔

ذرائع کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق جہاز میں اب بھی 5 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ تیل موجود ہے۔ حکام نےتیل منتقلی کےعمل کومکمل ہونےکیلئےپہلے آج صبح 10 اور بعد میں 3 بجےکاوقت دیا تھا۔

خام تیل کی منتقلی کی رفتار پی آر ایل کی درخواست پر5 بار سے کم کر کے 2 بار کر دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی منتقلی جاری ہے پی آر ایل ٹینک میں گنجائش کم ہونےسےرفتار میں کمی کی ہے۔

- Advertisement -

پیور پوائنٹ نامی جہاز45ہزار142میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو او پی ٹو پر برتھ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے گزشتہ دنوں روسی خام تیل کی امپورٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے کی خوشخبری دیتے کہا تھا کہ بحری جہاز عمان پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کو سستے تیل کی سپلائی ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے، جیسے ہی روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے کا زیادہ تر دار و مدار درآمد ہو کر آنے والے ایندھن پر ہے جبکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں ابھی تک کافی زیادہ تصور کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں