تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ترک فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا

انقرہ: ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی کا کہنا ہے کہ ترک فوج ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی جانچ کررہی ہے جسے جلد سرحدوں پر تعینات کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع ہولوسی نے کہا کہ روسی ساختہ S400 کی جانچ اس لیے کی جارہی ہے تاکہ اسے ترک سرحدوں پر تعینات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس دفاعی نظام کے سلسلے میں امریکا کو شدید تحفظات ہیں لیکن ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بابت امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ انقرہ روسی فضائی دفاعی نظام کے ٹیسٹوں کے سلسلے میں امریکا کے ساتھ مشاورت نہیں کرے گا کیوں کہ یہ نیٹو معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

ترکی میں ایس 400 میزائل دفاعی نظام 2020ءمیں فعال ہوگا،وزیر خارجہ

ترک وزارت دفاع نے بھی واضح کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے روسی فضائی دفاعی نظام کی خدیداری نیٹو اتحادی رکن کی حیثیت سے ترکی کی ذمے داریوں کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع نے تصدیق کی تھی کہ ترکی نے روسی فضائی دفاعی نظام کا ٹیسٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -