تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یو اے ای کا بڑا فیصلہ: پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

دبئی: کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوب ایشیائی ممالک کے مسافروں پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پابندی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےلگائی گئی، جس میں کہا گیا کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے بارہ مئی سے پاکستان، بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندی کے شکار ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن، سرکاری وفود، کاروبار طیارے اور سنہری ریزیڈینسی ہولڈرز کو سخت ایس او پیز کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی جس میں اڑتالیس گھنٹے قبل تسلیم شدہ لیبارٹریز سے کرایا گیا کرونا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا بھی شامل ہے۔

پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان سمیت متعلقہ ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ بھارت پر بھی سفری پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -