تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

نوڈلز کا انوکھا استعمال آپ کو حیران کر دے گا؟

نوڈلز اس وقت دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں بالخصوص بچوں کی پسندیدہ خوراک ہے لیکن برطانیہ میں ایک شہری نے اس کا عجیب وغریب استعمال کرکے سب کو حیران کردیا۔

نوڈلز کا نام آتے ہی نظروں کے سامنے فوری طور پر سویوں کی طرح نمکین خوراک جو چکن، سبزیوں اور مصالحہ جات کے تڑکے سے تیار کی جاتی ہے سامنے آجاتی ہے۔ جلد تیار اور ذائقے میں مزیدار ’’نوڈلز‘‘ اس وقت دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں بالخصوص بچوں کی پسندیدہ خوراک ہے۔ فٹافٹ تیار ہونے کے باعث اکثر مائیں بھی بچوں کی اچانک بھوک کا علاج نوڈلز سے کرتی ہیں لیکن برطانیہ کے ایک شہری نے انہی نوڈلز کا ایک عجیب و غریب ایسا استعمال کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

ٹوٹی پھوٹی سڑکیں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں بھی پائی جاتی ہیں اور ان میں پڑے گڑھے مسافروں کے لیے نقصان دہ اور بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتے ہیں تاہم حکومت کے متعلقہ ادارے اس جانب توجہ دینے کو تیار نہیں۔

ایسے میں ایک ریٹائرڈ برطانوی شہری مارک موریل نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کا بیڑا اٹھایا۔ مارک گزشتہ 10 برسوں سے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے سوئے ہوئے حکام کو جگانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مارک نے اپنی سرکار کی توجہ اس اہم عوامی مسئلے کی جانب مبذول کرانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے اور اس نے ان سڑکوں پر موجود گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کر دیا ہے دوسرے معنوں میں کہا جا سکتا ہے کہ سڑکوں کا پیٹ نوڈلز سے بھرنا شروع کر دیا ہے۔ انہیں اپنی اس مہم میں نوڈلز بنانے والی ایک معروف کمپنی کا تعاون بھی حاصل ہے۔

اس سے قبل یہ بزرگ شہری حکام کی توجہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر مبذول کرانے کے لیے ان گڑھوں کو ربڑ کی ہوا بھر بطخوں کو دریا اور تالابوں میں چھوڑنے، ان کی سالگرہ پر گڑھوں کو کیک سے بھرنے سمیت کئی دیگر کوششیں کرچکے ہیں

مارک موریل نے ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹوٹی سڑکوں کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے مگر حکومت سڑکوں کی استرکاری اور گڑھوں کو بھرنے کے لیے تیار نہیں ہے، لیکن میں بھی ہمت نہیں ہاروں گا اور اپنی کوششیں اس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک کہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ 2019 میں معلومات کے حصول کی آزادی کے حق کے تحت دی گئی درخواست کے جواب میں جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ برطانیہ میں ہر ہفتے ایک سائیکل سوار سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -