تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکا نے فلسطینی سرزمین پر قابض یہودی بستیاں قانونی قرار دے دیں

واشنگٹن: مظلوم فلسطینیوں کی آزادی تحریک پر قدغن لگانے کی کوششیں کی جانے لگیں، ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی سرزمین پر قابض یہودی بستیاں قانونی قرار دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے میں آبادکاری کو خلاف قانون نہیں سمجھتے۔ خیال رہے کہ یہ وہ بستیاں ہیں جہاں سے فلسطینیوں کو فوجی بربیت کے ذریعے جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کیا گیا اور یہودی آباد کاری کی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا نے زمینی حقیقت کو تسلیم کیا، مغربی کنارے آبادکاری قانونی ہے، امریکی اعلان کے بعد اسرائیلی حکام کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خیرمقدمی بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے تاریخی غلطی درست کی۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے امریکی وزیرخارجہ کے بیان کی شدید مذمت کی اور امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیل نے قبضہ کرکے آبادکاری کی، قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کا قیام غیر قانونی ہے تاہم اسرائیل اس سے اختلاف کرتا ہے۔

اسرائیل نے گولان میں لاکھوں یہودی آبادکاروں کو بسانے کا منصوبہ تیار کرلیا

خیال رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں تقریباً 4 لاکھ یہودیوں کو آباد کیا ہے جبکہ دو لاکھ یہودی مشرقی یروشلم میں قیام پذیر ہیں۔ مغربی کنارے میں تقریباً 25 لاکھ فلسطینی رہ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -