امریکی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ پلیئنگ نیشن آئرلینڈ کو ہرا کر تاریخ بنا ڈالی۔
امریکی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کر کے عمدہ آغاز کیا ہے۔فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں امریکا نے آئرلینڈ کو چھبیس رنز سے ہرادیا۔
آئی سی سی کی فل ممبر آئرلینڈ اور امریکی ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا گیا، میزبان ٹیم نےپہلے کھیل کرایک سو اٹھاسی رنز اسکور کیے۔
ہدف کےتعاقب میں آئرش ٹیم چھے وکٹ پر ایک سو باسٹھ رنز بناسکی۔ پینسٹھ رنز بنانےوالے گجانند سنگھ میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔