اشتہار

’امریکا اور نیٹو یوکرین جنگ میں روس کیخلاف براہ راست ملوث ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو یوکرین جنگ میں روس کیخلاف براہ راست ملوث ہیں۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور نیٹو یوکرین کو روس کےخلاف اسلحہ فراہم کر رہا ہے یوکرین کے تنازع میں امریکا اور نیٹو براہ راست ملوث ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یوکرینی انفرا اسٹرکچر پر حملوں کا مقصد فوجی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا اور ایٹمی پلانٹس پر حملوں کا مقصد مہلک ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا تھا۔

- Advertisement -

سرگئی لاروف نے اس الزام کو دہرایا کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا اور نیٹو یوکرین کو عسکری ساز و سامان اور قوت مہیہا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس استولنبرگ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ یورپی شہریوں کے لیے مہلک ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ سے اس یورپی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے روس یوکرین کے خلاف موسم سرما کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں