اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکا میں بھی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے شہر نیو یارک میں سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

دنیا کی مختلف حکومتیں مختصر ویڈیوز کی مقبول ترین اپ لوڈنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رہی ہیں جس میں اب نیا اضافہ نیویارک کا ہے جس کے سرکاری ملازمین پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کا اطلاق بھی فوری طور ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پابندی دنیا بھر کی حکومتوں کے پیشِ نظر سیکیورٹی خدشات کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اور اس پابندی کی تجویز دفترِ ٹیکنالوجی اور اختراع کے ذیلی شعبہ نیو یارک سٹی (این وائی سی) سائبر کمانڈ نے ایپ کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے دی تھی اور کہا تھا کہ ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہوئے ہیکر ان نیٹورک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

شہر کے اداروں کو 30 دن کے اندر ایپ کو ہٹانا ہوگا جبکہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈیوائسز اور نیٹورک پر ایپ کی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک بیان میں ٹک ٹاک کو شہر کے تکنیکی نیٹورل کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

برطانیہ کا چین کی ایپ ‘ ٹک ٹاک ‘ پر پابندی کا اعلان

اس سے قبل برطانیہ اور بیلجیئم بھی اپنے سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں