تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ٹوئٹر اکاؤنٹ ویری فائی کرانے کے خواہش مند صارفین کے لیے خوشخبری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سالوں سے بند ویری فکیشن کے عمل کا آج سے دوبارہ آغاز ہوگیا، اگر آپ بھی اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل نمایاں اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ

کسی بھی اکاؤنٹ کی ویری فکیشن کے لیے مستند، نمایاں اور متحرک ہونا بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے درخواست کا ایک نیا پراسیس تیار کیا گیا ہے جو ویب اور ایپ میں دستیاب ہوگا جس میں درج شرائط کو عبور کرکے صارفین اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کروا سکیں گے۔

ٹوئٹر کمپنی نے نومبر 2017 سے ویری فکیشن کا عمل روکے رکھا تھا جس کا آغاز آج سے ہوا ہے۔

بلیو ٹک کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پراسیس میں کسی ایک کیٹگری کا انتخاب کرنا ہوگا، اور کچھ مخصوص لنکس کے علاوہ مطلوبہ مٹیریل بھی فراہم کرنا ہوگا۔ درخواستوں کا یہ عمل خود کار اور انسانی ریویو کی بنیاد پر ہوگا۔ جبکہ امیدوار کو ڈیموگرافک انفارمیشن کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت اکاؤنٹ غیر متحرک اور نامکمل ہونے کی صورت میں بلیو ٹک ہٹا بھی دیا جائے گا۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مستند ہونے کی شرائط

ویری فکیشن کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے فالورز اور انگیج منٹ کے امتزاج کا جائزہ لے گا اور مستند ہونے کی جانچ کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم فیک درخواستوں کی شناخت کا طریقہ جانتے ہیں، ہمیں کسی بھی درخواست کو مسترد کرنے کا بھی پورا اختیار حاصل ہوگا۔

متحرک اکاؤنٹ کسے سمجھا جائے گا؟

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل چھ ماہ تک اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین کو متحرک سمجھا جائے گا، اور انہیں ہی اس عمل کا حصہ بنایا جائے گا، ویری فکیشن کے لیے صارف کو پروفائل فوٹو لگانا لازمی ہوگا۔ اکاؤنٹ کا تصدیق شدہ ای میل ایڈریس یا فون نمبر سے بھی منسلک ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ اکاؤنٹ مذکورہ 6 ماہ کے دوران کسی پابندی کی زد میں نہ آیا ہو۔ عام افراد کے لیے ویری فکیشن کا حصول مشکل ہوگا ماسوائے ان کے لیے جن پاس بڑی تعداد میں فالورز ہوں۔

کن شخصیات کا اکاؤنٹ ویری فائی ہوگا؟

دنیا کے مختلف ممالک میں منتخب ہونے والے حکام، وزرا، ریاستی امور انجام دینے والے افراد، سرکاری ملازمین، معروف کمپنیاں، برانڈز، بڑے ادارے، میڈیا ادارے، صحافی، کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی یا دیگر بڑے اسٹاف کے عہدار، سماجی کارکنان، شوبز کے افراد یا با اثر افراد اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کرواسکیں گے۔

عام افراد سماجی کارکن یا با اثر افراد کی فہرست میں اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -