بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سعودی فوجی کی کمال مہارت، ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فوج کے جوان نے اپنی منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں فوجی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر صرف 50 سیکنڈ میں ہتھار کو کھول کر جوڑنے کا مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوان صرف پچاس سیکنڈ کے دوران خود کار ہتھیار کو کھول کر اس کو کم سے کم وقت میں بند کر رہا ہے۔

مناظر میں دیکھا گیا کہ اس پورے عمل میں فوجی کی آنکھوں پر سیاہ رنگ کی پٹی بندھی ہوئی ہے۔

وڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ لوگوں نے سعودی فوجی کی مہارت پر پسندیدگی کا اظہار کیا، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ سعودی افواج کسی سے کم نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں