تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

عازمین حج کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم!

ریاض: فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے منتخب عازمین حج کی فہرست آج جاری کی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج عمرہ کا کہنا ہے کہ 5لاکھ58ہزار270حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، 60ہزار منتخب عازمین حج کی فہرست آج جاری کی جائے گی۔

کورونا کے باعث اس سال بھی سعودی شہری اور مقیم غیرملکی حج کرسکیں گے۔

منتخب عازمین کو الیکٹرانک ٹریک میں سے کسی ایک پیکیج میں بکنگ کرانا ہوگی۔ منتخب عازمین کو29ذی القعدہ رات 10بجے تک اپنا پیکیج خریدنا ہوگا۔ مقررہ وقت میں پیکیج نہ لینے والوں کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

حج قرعہ اندازی سے ایک روز قبل حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کا اہم بیان

قبل ازیں حرمین شریفین امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حج کی تیاریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ عازمین کو بہترین صحت کی خدمات کی فراہمی تمام تیاریاں مکمل ہیں، رواں سال 60 ہزار سعودی شہری اور غیرملکی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحت عامہ اورکرونا سے تحفظ کیلئےتمام ضروریات کو مد نظر رکھا جائے گا، عبادات اورحج کےارکان کی ادائیگی کو آسان بنایاجائے گا، حج کے لیے منتخب ہونے والے افراد کا کسی دائمی بیماری میں مبتلا نہ ہونا اور کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -