پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

گھڑی میری ہے، مرضی ہے رکھوں یا بیچوں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میری ذاتی گھڑی ہے بیچ دوں یا نہیں میری مرضی۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں قوم سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے توشہ خانہ تحائف سے متعلق کہا کہ میرے دور میں ان چینلز نے شور مچارکھا تھا کہ میں نے مہنگائی کردی، وہ چینلز اب چپ ہیں، ان چینلز کو اب گھڑی کی پڑی ہوئی ہے، وہ میری ذاتی گھڑی ہے بیچو یا نہیں میری مرضی ہے۔

ویڈیو لنک خطاب میں سابق وزیراعظم نے حکمران اتحاد کو چیلنج دیا کہ پی ڈی ایم اب میچ نہیں کھیل سکتی وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے، کیونکہ نوازشریف الٹا لٹک جائے تو الیکشن نہیں ہونے دے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری چیزیں بتا رہی ہیں ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے،ان سب کے کیسز ایک ایک کرکے ختم ہورہےہیں، مجھے افسوس ہے کہ ان کو این آر او ٹو مل گیا، کس نے دیا سب کو پتا ہے؟۔

زمان پارک میں قوم سے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میری اسمبلی سے نکلنے کی تیاری دسمبر میں ہوجائے گی، اسمبلی سے نکلنے کے پلان میں تبدیلی نہیں کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلیوں سے نکلنے کی تیاری مکمل، کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، عمران خان

سابق وزیراعظم نے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کرکیا کریں ، ان کے پاس کیا فارمولہ ہے؟، ان چوروں پر قوم اور سرمایہ کاروں کو اعتماد نہیں ہے،یہ لوگ ملک کو ٹھیک نہیں کرسکتے ان کے ساتھ کیا باتیں کریں۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ بد دیانت الیکشن کمشنر پہلے کبھی نہیں آیا، خبردار کررہا ہوں کہ مجھےنا اہل کرکے الیکشن کمیشن مزید ذلیل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں