اشتہار

’جس طرح عمران خان کو گرفتار کیا یہ قابل قبول نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم پی او لگا کر خواتین کو گرفتار کرنا چھاپےمارنا قابل قبول نہیں خاص طور پر جس طرح عمران خان کو گرفتار کیا یہ قابل قبول نہیں ہے ہم اس پورے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نےکراچی سے بلدیاتی انتخابات میں بہت بڑا مینڈیٹ حاصل کیا ہے پیپلزپارٹی نے آج تک دھاندلی کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، بار بار انتخابات کو ملتوی کر رہے تھے ہم نےچیلنج کیا اور ہرایا پیپلزپارٹی نےریاستی مشینری استعمال کی،پولیس کو استعمال کیا یہ جلسہ کر کے مردم شماری کوکم کرنےکاجشن منارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بچے پیپر دے رہے ہیں روز پیپر آؤٹ ہو رہا ہے کراچی میں 12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے بلاول بھٹو آپ کراچی کو تباہ کرنےکاجشن منا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبر 91 بنتے ہیں الیکشن کمیشن نے 2 یوسی کا نتیجہ روکا ہے الیکشن کمیشن سےکوئی توقع نہیں ہم عدالت جائیں گے الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی ملازم بنی ہوئی ہے پورے سسٹم پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کیا ہوا ہے کوئی ہےجو پوچھے پیپلزپارٹی کا سسٹم کیسےچل رہا ہے یہ لوگوں کوخریدنےکی کوشش کریں گے ضمیروں کی منڈی لگائیں لیکن ہم پوری کوشش کریں گے دھاندلی نہیں کرنےدیں انشااللہ میئر کراچی جماعت اسلامی کاہی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں