تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوہلی کے ورلڈکپ میں لگائے گئے چھکوں پر حارث رؤف بول پڑے

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی کی جانب سے لگائے گئے شاندار چھکوں پر پاکستان کے اٹیکنگ فاسٹ بولر حارث رؤف بول پڑے۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حارث رؤف نے کہا کہ کوہلی نے ورلڈ کپ میں جس طرح سے کھیلا یہ ان کی کلاس ہے ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کس طرح کے شاٹس کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کوہلی نے وہ چھکے لگائے مجھے نہیں لگتا کہ کوئی دوسرا کھلاڑی اس طرح شاٹ کھیل سکتا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر دنیش کارتک اور ہاردک پانڈیا یہ چھکے لگاتے تو مجھے تکلیف ہوتی لیکن وہ کوہلی کے بلے سے نکلے اور وہ بالکل مختلف کلاس کے بیٹر ہیں۔

رؤف نے بتایا کہ ان گیندوں کو باؤلنگ کرنے میں ان کی حکمت عملی اور عمل کیسے بے عیب تھا، لیکن کوہلی کا شاٹ کلاس ایکٹ تھا کیونکہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں بچا تھا۔

Comments

- Advertisement -