اشتہار

شہبازشریف کا معاملات ہینڈل کرنے کا طریقہ مختلف ہے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کانقطہ نظرمختلف ہےجو پہلے بھی رہا ہے شہبازشریف جیل اس لیےگئےکہ اپنےبھائی کونہیں چھوڑا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف کامعاملات ہینڈل کرنےکاطریقہ مختلف ہے شہبازشریف نےجو اختلاف کیا وہ پارٹی میں کیا ،میاں صاحب کےحکم کے بعد اختلاف ختم ہوگیا۔

مریم نواز نےخاموشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھےخاموش میڈیانےہی کرایا،میرانام تک نہیں لیاجاتاتھا لگتا تھا میرےکچھ کہنےسےوالدپرسختی نہ آجائے میں اپنےوالدکومزیدپریشان ہوتانہیں دیکھ سکتی تھی، نوازشریف کی حالت بہتر ہے،کسی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نوازشریف کےبیانیےکوغلط کہنےوالےاپنامعائنہ کرائیں۔

- Advertisement -

پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں بس نقطہ نظرمیں فرق ہے، شہبازشریف کامعاملات ہینڈل کرنےکاطریقہ مختلف ہے مگر یہ کہنا نوازشریف کابیانیہ ریاست کیخلاف ہےمضحکہ خیزہے نوازشریف کاسیاسی کیریئرشاندارہےوہ پاکستان کیلئےکھڑےہوئےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں