تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

واٹس ایپ ’’اسٹیٹس فیچر‘‘ میں حیرت انگیز تبدیلی ہو رہی ہے

واٹس ایپ صارفین اب تک اسٹیٹس پر تصویری یا ویڈیو پر مبنی اسٹیٹس ہی لگا سکتے ہیں تاہم اب اس میں تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے بعد آڈیو اسٹیٹس بھی لگائے جا سکیں گے۔

واٹس ایپ سوشل میڈیا صارفین کے باہمی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن ہے جو آڈیو ویڈیو رابطوں کے ساتھ آسان چیٹنگ کی سہولت کی وجہ سے ہر خاص وعام کی پہلی چوائس بن چکی ہے۔ اس ایپ پر صارفین نہ صرف ایک دوسرے سے ٹیلیفونک یا چیٹنگ رابطے میں رہتے ہیں بلکہ اس کے ایک مقبول فیچر اسٹیٹس پر اپنے پیغامات، خوبصورت واقعات پوسٹ کرتے ہیں۔

واٹس ایپ میں اسٹیٹس فیچر پر اب تک تو صرف تصویری یا ویڈیو ہی پوسٹ کی جاسکتی تھی تاہم اب واٹس ایپ اس میں نئی اختراع کر رہا ہے جس کے بعد صارفین اپنے آڈیو میسجز کو بھی اسٹیٹس کی زینت بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ جو نئے فیچرز کی جانچ کرتا رہتا ہے اور اب اس کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ یہ فی الحال منتخب اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے اور اہل صارفین اسے ایپ کے ٹیکسٹ اسٹیٹس سیکشن میں دیکھیں گے۔ یہ میسجنگ ایپ آپ کو یہ اختیار دے گی کہ آپ فیصلہ کرسکیں کہ کون آپ کے وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو چیک کر سکتا ہے اور کون نہیں۔ اس سے لوگوں کو اپنی آواز کی ریکارڈنگ پر بھی کنٹرول حاصل ہو جائے گا کیونکہ ایپ کسی ریکارڈنگ کو پبلک کرنے سے پہلے اسے ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی دے گی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وائس اسٹیٹس فیچر کے لیے ایڈٹ یا ری پلے آپشن ہوگا یا نہیں۔

یہ نیا فیچر ان لوگوں کے لیے کارآمد ہو سکتا ہے جو لوگوں کے ساتھ چیزیں شیئر کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس سے لوگوں کو اپنے مواد یا کسی اور چیز کو بہتر طریقے سے فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ مثال کے طور پر اگر کوئی اپنا گانا شیئر کرنا چاہتا ہے، تو وہ اسٹیٹس میں تصویر پوسٹ کرسکتا ہے اور وائس اسٹیٹس فیچر کا استعمال کر کے اس کے بارے میں بات بھی کرسکتا ہے۔

تاہم اس خصوصیت پر وقت کی پابندی بھی لاگو ہوگی۔ لوگ صرف 30 سیکنڈ کی آواز ریکارڈ کرکے اسٹیٹس پر لگا سکیں گے اور یہ بھی دیگر موجودہ تصویری یا ویڈیو اسٹیٹس کی طرح 24 گھنٹے بعد خود بخود ختم ہوجائے گا۔ وائس اسٹیٹس کو اپ لوڈ کرنے کے بعد بھی ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔

یہ نیا فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور واٹس ایپ کے لیے منتخب اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیٹس فیچر میں ہونے والی یہ اپ ڈیٹ آنے والے ہفتوں میں دیگر واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی کو اس فیچر کو ان لوگوں کے لیے جاری کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا جو مستحکم ورژن استعمال کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -