اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

اینی میٹڈ فلم ’’دی وائلڈ روبوٹ‘‘ نے تہلکہ مچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں کی پسندیدہ سائنس فائی اینی میٹڈ فلم ’’دی وائلڈ روبوٹ‘‘نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا، نمائش کے تیسرے دن ہی باکس آفس پر چھا گئی۔

جنگل میں جانوروں کے بیچ تنہا رہ جانے والے روبوٹ نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا، ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ’’دی وائلڈ روبوٹ‘‘ریلیز کے تین دنوں میں45 ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

Wild robot

- Advertisement -

دی وائلڈ روبوٹ پیٹر براؤن کی اسی عنوان کی کتابی سیریز پر مبنی فلم ہے۔اس فلم کو ڈریم ورکس اینیمیشن نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ڈسٹری بیوٹر یونیورسل پکچرز ہے۔

’دی وائلڈ ربوٹ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کے بعد ’روز‘ نامی ایک ذہین روبوٹ غیر آباد جزیرے پر پھنس جاتا ہے۔

سخت ماحول سے بچنے کیلیے روز جزیرے کے جانوروں کے ساتھ دوستی کر لیتا ہے اور ایک یتیم بچے ’ہنس‘ کی دیکھ بھال کر زندگی گزارتا ہے۔

اینیمیٹڈ فلم کے ہدایت کار کرس سینڈرز ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں لوپیتا نیونگ، پیڈرو پاسکل اور کیتھرین اوہارا شامل ہیں۔ پیٹر براؤن اور کرس سینڈرز نے اس کا اسکرپٹ تیار کیا ہے۔

The Wild Robot

پروڈیوسر جیف ہرمن اور ڈین ڈی بلوس کے ساتھ کرس سینڈرز کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایڈونچر اور جدوجہد کی ایک دلچسپ کہانی سے بھرپور ہے جس نے شائقین کو پوری طرح محظوظ کیا۔

ابتدائی طور پر دی وائلڈ روبوٹ کو 20 ستمبر 2024 کو نشر ہونا تھا لیکن پیراماؤنٹ اینیمیشن کے ٹرانسفارمرز ون کے ساتھ مقابلے سے بچنے کے لیے اسے ایک ہفتے بعد ملتوی کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں