تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خاتون کو قرنطینہ توڑ کر شاپنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

قرنطینہ توڑ کر ریسٹونٹ کا کھانا اور شاپنگ کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا۔برطانیہ میں قرنطینہ ضوابط کی خلاف ورزی پر خاتون کو 6 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا گیا۔

سیلف آئیسولیشن میں موجود خاتون سے رہا نہ گیا اور وہ قرنطینہ توڑ کر سیر سپاٹے پر نکل پڑی۔22 سالہ انگرم نے جرسی کاؤنٹی میں خوب سیر کی اور بعدازاں ریسٹونٹ کی فوٹو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر دی۔

انگرم چند روز قبل ہی شہر میں آئی تھی اور اسے لازمی قرنطینہ کرنا تھا۔طیارے میں خاتون ان افراد کے ساتھ بیٹھی تھی جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خاتون کو گھر جانے کی اجازت اس شرط پر دی گئی کہ وہ سلیف آئیسولیشن میں رہیں گی اور جب تک دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آتا وہ آزادانہ آمد و رفت نہیں کر سکتیں۔

Ingram, of Salford was finally reached by phone by the Contact Tracing Team and subsequently arrested

لاپرواہ خاتون نے قرنطینہ قواعد و ضوابط کو یکسر نظرانداز کیا اور ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ پر نکل پڑی۔

انسٹاگرام تصویر شیئر کرنے پر حکام نے خاتون کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے قرنطینہ توڑنے پر 6ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا۔

Comments

- Advertisement -