منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بیوٹی بلاگر نے اپنی موت کا ڈراما رچانے کے لیے ہم شکل کا قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں ایک بیوٹی بلاگر نے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے کے لیے اپنی ہم شکل لڑکی کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی شناخت شہربان کی نام سے ہوئی ہے جس پر  یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے گذشتہ برس اگست میں جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر انگول سٹڈٹ میں سوشل میڈیا کی مددسے اپنی ہم شکل کو تلاش کیا اور پھر اسے قتل کردیا۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ملزمہ نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر خود سے ملتی جلتی ایک خاتون کو تلاش کیا اور پھر اس سے اگست 2022 میں ملاقات کی۔

ملزمہ نے اپنی ہم شکل کو 16 اگست کو بلا کر اس کے چہرے پر خنجر کے 50 وار کیا تھا، جس کے بعد اس کے کی لاش کو اپنی مرسڈیز کار میں رکھا اور شیکر کے نامی دوست کے فلیٹ کے قریب پارک کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ ان کی لاش ہے۔

ابتدا میں پولیس نے لاش کی شناخت شہربان کے نام سے کی جبکہ ملزمہ کے والدین کو بھی بے وقوف بنایا گیا اور انہوں نے بھی ان کی شناخت شہربان کے کے طور پر کی لیکن ایک دن بعد کیے جانے والے پوسٹ مارٹم نے اس بات پر شکوک کھڑے کر دیے۔

رشتے سے انکار پر نوجوان آپے سے باہر، لڑکی کو قتل کرکے اپنے گلے پر چھری پھیرلی

پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے شناخت کیا کہ قتل ہونے والی خاتون 23 سالہ خدیجہ او ہے جو الجزائر نژاد بلاگر ہے۔

اس غیر معمولی کیس کو جرمن میڈیا نے ’ڈوپل گینگر قتل‘ کا نام دیا ہے، جس میں شہربان کے اور شیکر کے قتل کے الزام کا سامنا کریں گے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ کہ شہربان کے گھریلو پریشانی سے فرار چاہتی تھیں، انگول سٹڈٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے وابستہ ویرونیکا گریزر نے جرمن اخبار بلڈ کو بتایا کہ ’تحقیقات کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ خاندانی تنازعات کی وجہ سے وہ روپوش ہونا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے اس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔

بیان کے مطابق قتل کے دن ملزمہ اپنے ایک دوست کے ساتھ مقتولہ کو گاڑی میں بٹھا کر ایک جنگل میں لے گئی اور وہاں اسے خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔

دونوں ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ 26 اور 27 جنوری کو جاری کیے گئے اور اب پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں