تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کورونا سے بچنے کیلیے خاتون کا عجیب و غریب عمل، ماہرین نے سر پکڑ لیے

کورونا وائرس کو پھیلے ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا اس دوران ہر ملک میں مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ‏احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت لوگوں کو بچاؤ کے طریقے اور اسباب سے آگاہ کیا ‏جاتا رہا۔

سیکڑوں تحقیقی رپورٹ شائع کر کے عوام کو آگاہی فراہم کی گئی اور مسلسل جعلی طریقہ علاج سے بچنے اور ‏مستند ذرائع سے ملنے والی معلومات پر ہی عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ویکسی ‏نیشن مہم بھی جاری ہے لیکن اس کے باوجود لوگ جعلی اور غیر مصدقہ طریقہ علاج کو بغیر کسی تحقیق کے ‏آزمانے کو تیار رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں واٹس ایپ پر بھیجے گئے گھریلو ٹوٹکے کو بلا سوچے سمجھے آزمایا ‏گیا۔ خاتون کو کسی رشتہ دار یا دوست نے واٹس ایپ پر بھیج کر کورونا سے محفوظ رہنے کے گھریلو ٹوٹکے ‏بتائے جس پر اس خاتون نے عمل کرنا شروع کر دیا۔

خاتون نے طبی تفتیش کاروں کو بتایا کہ ویڈیو میں کہا گیا کہ اگر آپ کورونا سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ صبح ‏اٹھ کر اپنا پیشاب پیئں جس پر اس نے عمل کرنا شروع کر دیا اور مسلسل چار روز تک وہ اس عمل کو دہراتی ‏رہیں۔

خاتون نے بتایا کہ نہ صرف اس نے خود اس عمل کو اختیار کیا بلکہ اپنے بیٹے کو بھی ایسا کرنے کا کہا اور وہ چار ‏روز تک مسلسل صبح اٹھ کر گھریلوے ٹوٹکے پر عمل کرتا رہا۔

تفتیش کاروں اور طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ کسی غیر مستند ذرائع سے ملنے والی معلومات پر ہر گز عمل نہ ‏کریں اور صرف حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔

Comments

- Advertisement -