منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایتوکا 116 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

جاپان جہاں عمر رسیدہ افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے دنیا کی معمر ترین خاتون کا تعلق بھی جاپان سے ہے تاہم افسوس کی خبر ہے کہ اب یہ خاتون دنیا میں نہیں رہی ہیں۔

جاپانی خاتون ٹومیکو ایتوکا جو دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز رکھتی تھیں وہ 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے گزشتہ سال مئی میں اپنی 116 ویں سالگرہ منائی تھی اور 117 سالہ ماریہ برانیاس کی موت کے بعد گزشتہ سال سب سے معمر شخصیت بن گئیں تھیں۔

- Advertisement -

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ٹومیکو ایتوکا 23 مئی 1908 کو اوساکا میں پیدا ہوئیں اور ان کا انتقال 29 دسمبر کو وسطنی جاپان کے ہیوگو پریفیکچر کے آشیہ میں ایک کیئر ہوم میں ہوا۔

خاتون والی بال کی کھلاڑی تھیں اور انہوں نے 3,067 میٹر بلند (10,062 فٹ) ماؤنٹ اونٹیک کو دو بار سر کیا۔

ایتوکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے شوہر کی ٹیکسٹائل فیکٹری کے دفتر کا کام کاج سنبھال لیا تھا۔ 1979 میں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ نارا میں اکیلی رہتی تھیں۔

ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور پانچ پوتے پوتیاں ہیں۔ ناگاتا کے مطابق، ایتوکا کے خاندان اور دوستوں نے ان کی آخری رسومات کو ادا کیا۔

جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق، دنیا کی معمر ترین شخصیت اب 116 سالہ برازیلین راہبہ اناح کینابرو لوکاس ہیں۔ اناح، ایتوکا کے 16 دن بعد پیدا ہوئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں