پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں کیسے چوری کی؟ ملزم نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنیوالے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں اس نے چوری کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں 20 لاکھ کی چوری کرنیوالے ملزم نے بیان میں بتایا کہ عید کے بعد سے چوری کی منصوبہ بندی کر رہاتھا کیونکہ یہ سب سے غیرمحفوظ جگہ تھی جہاں سیکیورٹی نہیں ہوتی۔

ملزم حسن کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کرکےرات اسی جگہ رک گیا تھا پھر سرورروم جاکرکمپیوٹر سے کچھ سامان نکالا اور الارم بند کردیے۔

- Advertisement -

ملزم نے مزید بتایا کہ آئی ٹی روم کا لاک توڑ کر اندر گیا اور کمپیوٹرپارٹس نکالے، پورے برانچ کے کمروں میں گھومتا رہا، تقریباً 18 ریم اوردیگر سامان نکالا اور چوری شدہ سامان کو بیگ میں لیکرگیا۔

یاد رہے ایس پی کلفٹن نے بتایا تھا کہ برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے چوری کیا گیا 20لاکھ مالیت کا سامان 2لاکھ روپے میں فروخت کیا۔

پولیس حکام نے مزید کہا تھا کہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر، کئی پروسیسر، ہارڈ ڈسک اور ریم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم نے جن لوگوں کو فروخت کیا تھا ان سے سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں