پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

آپ کو تنخواہ بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ملتی ہے، گواسکر کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز کو کہا ہے کہ آپ سب کو تنخواہیں بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ملتی ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارتی ٹیم کو بے جا فائدہ ملنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے میچز صرف دبئی میں ہونے سے انھیں ایڈوانٹیج ملا اور چیمپئنزٹرافی کے لیے بلیو شرٹس کو فیور دیا گیا۔

ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن اور دیگر سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ بھارت کو دوسری ٹیموں پر ایک مخصوص فائدہ دیا گیا ہے، دوسری ٹیمیں مقامات تبدیل کر رہی ہیں، سفر کر رہی ہیں اور مختلف حالات میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ سے بھارت پر تنقید کرتے آئے ہیں، وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ بھارت بین الاقوامی کرکٹ میں معیار، آمدنی، ٹیلنٹ اور سب سے اہم بات آمدنی پیدا کرنے کے لحاظ سے کہاں کھڑا ہے۔

سابق لیجنڈ کرکٹر نے کہا ک عالمی کرکٹ میں ٹیلی ویژن کے حقوق اور میڈیا کے ذریعے ہونے والی آمدنی میں بڑے پیمانے پر بھارت کا کردار ہے، انھیں سمجھنا چاہیے کہ انھیں تنخواہیں بھی اس سے ملتی ہیں جو آمدنی بھارت کے سبب کرکٹ کی دنیا میں آتی ہے۔

آسٹریلیا اور افغانستان سے ہارنے کے بعد انگلینڈ پر تنقید کرتے ہوئے گواسکر نے ناصر حسین اور ایتھرٹن کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر پر توجہ مرکوز کریں۔

گواسکر نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب سمجھدار اور تجربہ کار لوگ ہیں آپ حقیقت میں یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم کیوں کوالیفائی نہیں کرپائی، مسلسل بھارت پر توجہ مرکوز کرنے کا فائدہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں