اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نور مقدم کیس : تھراپی ورکس کے ملازم کی ظاہر جعفر اور تفتیشی افسر کیخلاف درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے تھراپی ورکس کے ملازم کی مرکزی ملزم ظاہرجعفر اور تفتیشی افسر کے خلاف درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی نے تھراپی ورکس کے ملازم کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں عدالت نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کی ملزم ظاہر جعفراور تفتیشی افسر کیخلاف درخواست خارج کردی۔

نور مقدم قتل کے مرکزی کیس کی سماعت 24 نومبرکو ہو گی ، جس میں عدالت نےکیس میں مزید گواہ طلب کر رکھے ہیں۔

تھراپی ورکس کے ملازم امجد نے ظاہرجعفر اور تفتیشی افسرعبد الستار خان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی، تھراپی ورکس کا ملازم امجد نور مقدم کے قتل کے روز زخمی ہوا تھا۔

امجد نے تفتیشی افسر پر ظاہرجعفرسے ملی بھگت کاالزام جبکہ تفتیشی افسر پر ثبوت مٹانے او رظاہرجعفر کوفائدہ پہنچانے کا الزام بھی لگایا تھا۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف۔7/4 کے رہائشی سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی بیٹی 27 سالہ نور کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ظاہر ذاکر جعفر کے خلاف مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جس کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

بعدازاں عدالت میں پیش کردہ پولیس چالان میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ساتھیوں کی ملی بھگت کے باعث نور مقدم نے جان بچانے کی 6 کوششیں کی جو ناکام رہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں