پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا کے صرف 2020کیسز رہ گئے ہیں: وزیراعلیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں اللہ کے فضل سے 92421مریض کرونا سے صحت یاب ہوگئے اور صرف 2020کیسز رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں کرونا کی صورت حال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران96 افراد کرونا سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے92421مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پنجاب میں کرونا کے 2020کیسزرہ گئے ہیں، صوبے میں اب تک 926113 ٹیسٹ کیے گئے، پنجاب میں 24 گھنٹے میں2مریض کرونا سے جاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا کہ پنجاب میں اب تک 2195 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے، صوبے میں 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب میں حکومتی اقدامات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران بھی ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، کرونا ابھی ختم نہیں ہوا، عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں