تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

”وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے“

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہاکہ جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا، عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، ان کو قتل کرنے کی سازش رشائی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم دلیر ہیں، ملک کا سودا نہیں کریں گے، وزیر اعظم قوم کو جھکنے نہیں دیں گے اور کہیں اڈے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک کو لیڈ کرتے آئے ہیں وہ ان ہی لوگوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، ظاہر ہے جو ان لوگوں کا سرمایہ ہوتے ہیں وہ ان کے لیے ہی کام کرتے ہیں، ملک میں جو آج تماشہ لگا ہے اچانک کیوں کہ لگا، سب ایک ہوگئے ہیں، بیرونی آقاؤں کے حکم پر ہماری خارجہ پالیسی تبدیل کر دی جاتی تھی۔

Comments