تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں سے متعلق اہم وضاحت آگئی

ریاض: سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ رواں سال اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم جی اے سی اے نے مذکورہ خبر کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دے دی۔

سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، تاحال اس قسم کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انٹرنیشل فلائٹس کی بحالی کرونا کیسز میں کمی سے مشروط ہے۔

سعودی عرب میں داخلی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

جی اے سی اے کے مطابق بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے 15 مارچ 2020 سے بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں جس کی بحالی کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

سعودی عرب میں 31 مئی سے اندرون ملک پروازوں بحال ہیں اور مسافر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ایک شہر سے دورے شہر باآسانی سفر بھی کررہے ہیں، جبکہ وہ غیرملکی جو اپنے ممالک واپس جانا چاہتے ہیں انہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -