اسلام آباد: وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ وزیراعظم نوازشریف آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں جو انہوں نے پہلےدن دیاتھا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناماکیس کی سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نےمریم نوازکےزیرکفالت ہونےکاجھوٹاالزام لگایا۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے،جبکہ عمران خان نےکارنزمیٹنگ میں کہا ملک دیوالیہ ہورہا ہے۔
وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ خان صاحب مت بھولیں آپ کو2018میں عوامی عدالت میں جانا ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نےکہاکہ نوازشریف کارکردگی کی بنیاد پر 2018کا الیکشن جیتیں گے۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ عمران خان کبھی عوام کے حق میں بھی بات کرلیا کریں،کبھی کہتے ہیں سول نافرمانی کریں،کبھی کہتے ہیں ہنڈی سے پیسے بھیجیں۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ کوئی روزگارکے لئے بیرون ملک جاکر رقم بھیجے توآپ کوتکلیف ہوتی ہے۔