اشتہار

چوہدری شجاعت حسین کی ایک بار پھر ق لیگ میں اختلافات کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر ق لیگ میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی اختلافات توباپ بیٹےمیں بھی ہوجاتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ،مسئلہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ میرا چوہدری صاحب سے پرانا تعلق ہے، میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں نہیں بدلنا چائیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، ہمارے درمیان اختلافات کی باتیں غلط چلائی جا رہی ہیں، نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، باپ بیٹے میں بھی نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے ہمیں نئی نسل کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ہماری سیاست سے برداشت ختم ہو چکی ہے آئیے روز نئی نئی ویڈیو سامنے آرہی ہیں بیرون ممالک میں ہماری سیاست کا کیا تاثر جاتا ہوگا، میں اور پرویز الٰہی عید پر بھی اکھٹے ہوں گے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کشمیر کو آزادی ملنی چائیے اور ہم سب کو ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر کشمیر کے لیے سب کو ایک ہوناچائیے ،کشمیر میں جو ظلم وبربریت ہو رہی ہے یہ انسانیت کا معاملہ ہے اس کو پیش نظر رکھا جائے۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم وبربریت کی جا رہی ہے، بھارت نے یسین ملک کو عمر قید کی سزا دی کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئے روز وہاں نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ،عالمی سطح پر ہماری آواز کمزور ہے، جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ کشمیر کےحوالے سے ہماری کمزری کا تاثر پیدا گیا حقیقت میں ہم کمزور نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں