بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7 جون سے تاحکم ثانی پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر اور برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ اسی طرح تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی اور کوہاٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

کورونا کے باعث کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے ہوں گے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ جہاں کورونا شرح5فیصد یا زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے7جون تک تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

کورونا کی لہر ، سرکاری و نجی اسکول کب تک بند رہیں گے ؟ بڑی خبر آگئی

انہوں نے بتایا کہ پڑھانے اور سکھانے کا عمل آن لائن طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ کم کورونا شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24مئی سے کھل جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث تمام صوبائی وزارئے تعلیم نے مذکورہ فیصلے کے تحت اعلانات کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں