تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’فرانسیسی آبدوزوں پر تحفظات تھے‘ آسٹریلیا کا فرانس کو دو ٹوک پیغام

کینبرا : آسٹریلیا نے فرانسیسی حکومت کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینبرا نے معاہدے کی منسوخی سے قبل آبدوزوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر آسٹریلیا، فرانس اور امریکا کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور فرانسیسی حکومت معاملے کی سنگینی کو کم کرنے کےلیے تیار نہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے آسٹریلیا اور امریکا پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر ردعمل دیتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ہم نے معاہدہ ختم سے قبل فرانسیسی اٹیک کلاس آبدوزوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اسٹریٹجک مفادات کے مطابق نہیں اور ہم اپنے قومی مفاد کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل آسٹریلوی وزیر داخلہ بھی فرانسیسی آبدوزوں کے معاملے پر فرانس سے دو ٹوک اور واضح انداز میں اپنے خدشات کا اظہار کرچکے تھے۔

آبدوز تنازع: امریکا اور آسٹریلیا نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا، فرانس کا الزام

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سنہ 2016 میں فرانس سے آبدوزیں خریدنے کا معاہدے کیا تھا جس کی مالیت 50 ارب آسٹریلوی ڈالر تھی، مذکورہ کو آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے ختم کردیا۔

مذکورہ معاملے کے تناظر میں فرانس احتجاجاً آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا چکا ہے اور کسی بھی صورت بحران کی شدت میں کمی کےلیے تیار نہیں ہے۔

خیال رہے فرانس نے دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا ہے۔

Comments

- Advertisement -