بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ساون مزید برسے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے کہ ساون ابھی مزید برسے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان، کے پی اور پنجاب میں تو کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں تاہم ساقن ابھی مزید برسے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

- Advertisement -

بات کریں صوبہ پنجاب کی تو مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ منڈی بہا الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ میں بھی بادل برسیں گے۔ گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی، بھکر، لیہ، بہاولپور، رحیم یار خان میں مون سون اپنا رنگ دکھائے گا۔

موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہوگا۔

خیبرپختوںخوا کے آسمان پر بھی بادل چھائے ہوئے ہیں۔ دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جب کہ کوہستان، مالاکنڈ، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بالا کوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، کالام، دیر، پشاور، میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوگا۔

صوبہ سندھ میں بھی بادل کھل کر برسیں گے۔ تھرپارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، مٹھی، چھور، پڈعیدن میں بارش کا امکان ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، دادو، جامشورو میں بھی ساون ٹوٹ کر برس سکتا ہے اس کے علاوہ جیکب آباد، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

میرپورخاص اور تھرپارکر میں بھی بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ، پشین، زیارت، کوہلو، ژوب اور شیرانی میں بارش کا امکان ہے۔ موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی، بولان، بارکھان، لورا لائی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، آواران، اورماڑہ، گودار، پسنی، تربت، پنجگور اور کیچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جس سے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں بارشوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ہے اور اب تک 24 قیمتی جانیں برساتوں کی نظر ہوچکی ہیں جب کہ قیمتی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں