21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

"اب آٹے کا کوئی بحران نہیں ہوگا”

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اب صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہوگا اور نانبائی ایسوسی ایشن بھی ہڑتال نہیں کرے گی۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کے پی میں گندم کی طلب دس ہزار ٹن ہے، چار ہزار ٹن لوکل اور 6 ہزار ٹن پنجاب سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسکو نے ایک لاکھ ٹن گندم مزید دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم سےرابطہ کر کےصورتحال سےآگاہ کیا، وزیر اعظم کی مداخلت پر فوری طور پر پابندی اٹھانےکافیصلہ ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اب صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہوگا اور نانبائی ایسوسی ایشن بھی ہڑتال نہیں کرے گی، ہر ضلع میں 10سے12 ٹرک رعایتی قیمت پرعوام کو آٹا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی فلور ملز کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، رسد کے مقابلے میں طلب بڑھتی ہےتو قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں