اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں اب ریکوری ہوگی اور سزائیں ملیں گی، مافیا سے نجات کیلے نظام کی درستگی ہوگی اور عوام کو ریلیف ملےگا۔
حکومت کی جانب سے کمیشن رپورٹ پر ایکشن پلان سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی مہنگی ہوتی تو عوام بوجھ برداشت کرتے مگر ان فیصلوں کے بعد اب مزید ایسا نہیں ہوگا، مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔
بڑا فیصلہ
شوگر رپورٹ کی روشنی میں اب ریکوری ہوگی،سزائیں ملے گی،مافیا سے نجات کیلے نظام کی درستگی ہوگی اور عوام کو ریلیف ملےگاآٹا،چینی,بجلی مہنگی ہوتی عوام بوجھ برداشت کرتے ان فیصلوں کے بعد اب مزید ایسا نہیں ہوگا،مہنگائی سے نجات مل جائے گی
شکریہ عمران خان#SugarMafiaKaEhtesab— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) June 7, 2020
اپوزیشن کو ان کے اپنے بیانات یاد کرواتے ہوئے مراد سعید نے لکھا کہ اپوزیشن کہتی تھی شوگر انکوائری نہیں ہوگی مگر انکوائری ہوگئی، اپوزیشن نے کہا کہ انکوائری ہوئی لیکن رپورٹ نہیں آئے گی مگر رپورٹ آگئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا، زرداری اور شریفوں کی ترجیح ذاتی مفادات اور اپنی ہی شوگر ملوں کو سبسڈی تھی، اس لئے تحقیقات اور کارروائی نہیں کرتے تھے۔
واضح رہے کہ معاون خصصی شہزاداکبر نے کمیشن رپورٹ پر ایکشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے مرحلےمیں قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف ایکشن ہوگا، دوسرا ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلیاں لانی ہیں اور تیسرا مرحلہ شوگرکی قیمتوں میں پیداواری لاگت پر لانا ہے۔