ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چوروں نے اے ٹی ایم مشین توڑ کر 25 لاکھ چرالئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر نظام آباد میں چوروں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر 25 لاکھ لوٹ لئے۔ چوری کی یہ واردات ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد میں پیش آئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بس اسٹینڈ کے نزدیک لگی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم میں رات دیر گئے چار چور داخل ہوئے، جنہوں نے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

ملزمان نے انتہائی مہارت سے چوری کی واردات کی، پہلے سی سی ٹی وی کیمروں سے محفوظ رہنے کے لیے کیمروں پر اسپرے کیا گیا اس کے بعد اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر 25 لاکھ روپے چوری کرلئے۔

- Advertisement -

ملزمان رقم لوٹنے کے بعد وہاں سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس پہنچ گئی۔ لٹیروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی ریاست بہار میں خاتون ٹیچر نے اپنے پرس سے محض 35 روپے چوری ہونے کے بعد طالب علموں کے ساتھ ایسا انوکھا سلوک کیا کہ سب حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمانیچک گاؤں کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر نے پرس سے 35 روپے غائب ہونے پر ہنگامہ برپا کیا۔ طیش میں آ کر فرداً فرداً تمام طالب علموں سے پوچھا لیکن کسی نے اعتراف نہیں کیا۔

اسکول میں اُس وقت 105 طالب علم موجود تھے اور ٹیچر نے سب کی باری باری تلاشی بھی لی۔ اس سے بھی مطمئن نہ ہو پانے پر وہ بچوں کو قریبی مندر لے گئیں اور قسم اٹھوائی کہ انہوں نے پرس سے پیسے چوری نہیں کیے۔

جب طالب علموں کے والدین کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے اسکول پہنچ کر احتجاج کیا۔ انہوں نے خاتون ٹیچر کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

133 ٹن چکن چوری، سڑکوں پر فروخت!

بعدازاں، محکمہ تعلیم نے ٹیچر کا ٹرانسفر کر دیا جس کے بعد والدین نے احتجاج ختم کیا۔ ٹیچر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے صرف بچوں سے زبانی پوچھا تھا کہ کس نے میرے پیسے چوری کیے، میں ان کو مندر نہیں لے گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں