لاہور : تھانہ چوہنگ کی حدود میں چور گھر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات اور رقم لے اڑے، متاثرہ شہری نے مقدمہ درج کرالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں، تھانہ چوہنگ کی حدود میں چور گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی واردات کر کے فرار ہوگئے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا، چوروں نے گھر میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مالیت کی واردات کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ چور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر داخل ہوئے اور واردات کی چور 70 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، 26 لاکھ روپے نقدی ، ریال ، ڈالرز اور دیگر قیمتی سامان لے آڑے۔
پولیس نے متاثرہ شہری محمود شفیع کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، چور گھر والوں کی غیر موجودگی میں آئے اور واردات کی ، ایف آئی آر کے مطابق چور جاتے ہوئے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔