تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کرونا کا خوف، تیسرا ڈاکٹر کھڑکی سے کود گیا

ماسکو: روس میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اسپتالوں میں ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ڈاکٹر خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس میں کرونا کے لیے مختص کیے جانے والے اسپتال کی کھڑکی سے کود کر ایک اور ڈاکٹر نے خودکشی کی کوشش کی، مذکورہ واقعے کے بعد اب تک تین ڈاکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے کرونا کے خوف سے خودکشی کی۔

رپورٹ کے مطابق 37 سالہ ڈاکٹر الیکزینڈر نے اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کو متنبہ کیا تھا کہ اُن کے پاس حفاظتی کٹس موجود نہیں ہیں، حکام نے شکایت سننے کے چوبیس گھنٹے بعد بھی کوئی اقدامات نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: روس: کانفرنس کال کے دوران خاتون ڈاکٹر کا خوفناک اقدام

ڈاکٹر کرونا کی وجہ سے خوف کا شکار تھے اور اُن کو تشخیص ہونے کے باوجود انتظامیہ نے ملازمت پر بلایا تھا، شنوانی نہ ہونے پر انہوں نے اسپتال کی عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ، خوش قسمتی سے اُن کی جان تو محفوظ رہی مگر وہ اس وقت موت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکزینڈر روس کے شہر رورونیژھ کے ایک اسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل روس کے دو ڈاکٹرز اسپتال میں ہی کھڑکیوں سے کود کو خودکشی کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکزینڈر نے ہفتے کے روز دوران ڈیوٹی چھلانگ لگائی، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق اُن کے سر میں گہری چوٹ آئی ہے، الیکزینڈر اس وقت کوما میں ہیں اور اُن کی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس، ڈاکٹر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

اسے بھی پڑھیں: کرونا مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر نے اچانک خودکشی کیوں کرلی

یاد رہے کہ روس میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 633 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک ہونے والی اموات 1280 سے تجاوز کرچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -