اشتہار

کرونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، 24 گھنٹے میں 4757 کرونا کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا کی تیسری لہر خوفناک صورت اختیار کرنے لگی، 24 گھنٹے میں مزید 78 مریض انتقال کرگئے۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں تباہی پھیلا دی، پاکستان میں 4 ہزار سے زائد افراد یومیہ بنیادوں پر کرونا کی تیسری لہر کی لپیٹ میں آنے لگے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک دن میں مجموعی ٹیسٹ 43 ہزار 965 کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں کرونا کے مزید 78 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کرونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار 397 ہوگئی۔

گذشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں