تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پیاسے کوّے نے خود کو پھر سیانا ثابت کردیا، ویڈیو دیکھیے

آپ نے بھی اُس پیاسے کوّے کی کہانی ضرور پڑھی اور سنی ہو گی جو ایک روز سخت گرمی میں‌ پانی کی تلاش میں ادھر ادھر پھر رہا تھا۔ اتفاق سے اسے ایک باغ کے پاس پانی کا مٹکا نظر آتا ہے، لیکن جب وہ اس مٹکے تک پہنچتا ہے تو دیکھتا ہے کہ پانی مٹکے کی تہ سے لگا ہوا ہے جس تک اس کی چونچ نہیں‌ پہنچ سکتی تھی۔

کوّا مایوسی کے عالم میں‌ یہ سوچنے لگتا ہے کہ کس طرح‌ پانی کو اتنا اوپر لائے کہ اس کی چونچ تَر ہوسکے۔ اسے اچانک ہی ترکیب سوجھتی ہے اور وہ قریب پڑی ہوئی کنکریاں اپنی چونچ میں پکڑ لاتا ہے اور اس مٹکے کے اندر ڈالتا جاتا ہے۔ کچھ دیر کی یہ مشقت رنگ لاتی ہے اور پانی کی سطح اتنی بلند ہوجاتی ہے جس میں‌ وہ آسانی سے اپنی چونچ ڈال کر پیاس بجھا سکتا تھا۔ کوّا اپنی اس محنت اور ذہانت کے سبب پیاس بجھانے میں‌ کام یاب ہوجاتا ہے۔

یہ اس زمانے کی کہانی ہے جب انسان نے کیمرے، ویڈیو اور انٹرنیٹ جیسی جادوئی ٹیکنالوجی کا تصور تک نہ‌ کیا ہو گا۔ ممکن ہے ہم میں‌ سے کئی لوگوں‌ نے اسے فرضی واقعہ یا سبق آموز خیالی کہانی سمجھا ہو، مگر حال ہی میں‌ گوجرانوالہ کی فضاؤں میں‌ پرواز کرنے والے ایک کوّے نے اپنے پُرکھوں کی ذہانت کے مشہور قصّے کو سچ ثابت کردیا۔

گوجرانوالہ کے اس پیاسے کوّے کی یہ ویڈیو دیکھیے جس کے بعد اس پرندے کی ذہانت کا اعتراف کرتے ہوئے اُس کہانی کے درست ہونے پر یقین بھی ہوجائے گا جسے آپ بچپن سے سنتے آئے ہیں۔

اس ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ کوّا بوتل میں موجود پانی تک اپنی چونچ پہنچانے کے لیے اس میں‌ کنکر ڈال رہا ہے۔ اس دوران متعدد بار وہ اپنی چونچ بوتل میں‌ ڈال کر پانی سے اپنی پیاس بجھانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -