ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارتی کپتان کی ڈھٹائی، ناقص کارکردگی کو تجربہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

احمدآباد: بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں رہی سہی کسر ان کے حالیہ بیان نے پوری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 36 رن پر آل آؤٹ ہونا داغ نہیں بلکہ ایک تجربہ تھا، انہوں نے ناقص کارکردگی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیشن میں آل آؤٹ ہونے سے پہلے ان کی ٹیم نے پہلے دو دن اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔

ویرات کوہلی نے یہ جواب انگلش کپتان کے بیان پر دیا تھا کہ وہ بھارت کے ایڈیلیڈ میں گلابی گیند سے 36 رن پر آؤٹ ہونے کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کپتان نے اپنی ناقص کارکردگی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ بھی اپنے گذشتہ پنک بال ٹیسٹ میں 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ نئی گلابی گیند کو کھیلنا زیادہ چیلنج ہے، کیونکہ گلابی گیند انہیں تب تک کھیل میں رکھتی ہے جب تک گیند اچھی اور چمکدار ہوتی ہے، جس سے بلے بازی کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن سورج ڈھلنے کے ساتھ گلابی گیند سے بلے بازی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کیونکہ کم روشنی کے باعث آپ گیند پر فوکس نہیں کرپاتے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوہلی کا ڈپریشن میں رہنے کا اعتراف، کس کی مدد سے چھٹکارا پایا؟

ویرات کوہلی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں ایشانت شرما کو بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشانت شرما کے لیے احمدآباد ٹیسٹ محض ایک اور ٹیسٹ ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے اس کا 100 واں ٹیسٹ ایک بلے باز کے 150 ویں ٹیسٹ کے برابر ہے، ایشانت بہت محنتی کھلاڑی ہے،ہم رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں کئی سالوں سے روم میٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ آسٹریلیا کے دورے کے موقع پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو دوسری اننگز میں محض 36 رنز پر ڈھیر کردیا تھا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کا یہ کم ترین اسکورتھا، اس سے قبل ٹیسٹ میں بھارت کا کم اسکور 42 رنز تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں