جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

اس مینڈک کا نام کس آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے نام پر رکھا گیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سائنسدانوں نے مینڈک کی دریافت ہونے والی نئی قسم کا نام رکھ دیا ہے اور یہ نام معروف ہالی ووڈ آسکر ایوارڈ یافتہ ہیرو کے نام پر رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مینڈک کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔ یہ قسم ان سات اقسام میں سے ایک ہے جو کیتھولک یونیورسٹی آف ایکواڈور کے ایکواڈورز نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف بائیو ڈائیورسٹی اور سان فرانسسکو یونیورسٹی آف کوئیٹو (یو ایس ایف کیو) کے سائنس دانوں نے دریافت کیے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس نو دریافت شدہ مینڈک کا نام آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار اور فلم ٹائی ٹینک کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو کے نام پر ’’فائلوناسٹیس ڈی کیپریوئی‘‘ رکھا ہے۔

مینڈک کا نام اداکار کے نام جیسا رکھنے کی وجہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا ماحولیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے کام ہیں، جس کے اعتراف میں سائنسدانوں نے انہیں یہ اعزاز دیا ہے۔

نو دریافت شدہ مینڈک سطح سمندر سے 1330 سے 1705 میٹر کی بلندی پر رہتے ہیں اور یہ قسم ایکواڈور کے صوبے ایل اورو میں موجود مغربی پہاڑی جنگل میں پائی جاتی ہے۔

؎اس مینڈک کی جسامت عام ہم جنس مینڈکوں سے چھوٹی اور کتھئی جسم پر گہرے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔

یو ایس ایف کیو کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ تحقیق منفرد مساکن کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے جہاں یہ انواع زندہ رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں