جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حکومت پر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگانے والوں کو اپنے ہی گارڈز نے روک لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ جلسے کی میزبان نے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی ریاض حسین کو جلسہ گاہ گیٹ پر روک لیا اور جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر بضد رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لیگی ایم این اے ملک ریاض حسین کو جلسہ گاہ آنے سے روکا گیا لیکن قیادت کی جانب سے تصدیق کے بعد انہیں جلسے میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ملک ریاض حسین کو جے یوآئی کے ڈیوٹی پر مامور انصار الاسلام کے ضاکاروں نے روکا۔

ملک ریاض حسین این اے 118 لاہور ون سے ایم این اے ہیں۔

لیگی رکن صوبائی اسمبلی کہتے رہے وہ ایم این اے ہیں مگر رضاکاروں نے نہ سنی۔ بعد ازاں ن لیگ کی قیادت نے تصدیق کی جس کے بعد جلسہ گاہ گیٹ پر موجود گارڈز نے انہیں داخلے کی اجازت دی۔

مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسے کا پنڈال سج گیا، کنارکان کی آمد

خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مینار پاکستان پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پنڈال بھی تیار کیا جاچکا ہے جبکہ کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، پنڈال میں چالیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ 120 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں