پولیس کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات کو عموماً جلا کر تلف کیا جاتا ہے لیکن یہاں تو جلائی گئی بھنگ کے دھوئیں سے ہزاروں شہری نشے کا شکار ہو گئے۔
یہ دلچسپ واقعہ ترکیہ میں پیش آیا۔ جہاں صوبہ دیار باکر میں پولیس کی جانب سے 20 ٹن بھنگ کو پکڑا گیا تھا جس کو بعد ازاں جلا کر تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس نے ایک قصبے لائس میں یہ بھنگ جلائی تو اس کے اٹھنے والے دھوئیں سے قریبی آبادی کے 25 ہزار کے لگ بھگ رہائشی متاثر ہوئے اور وہ نشہ کیے بغیر چرس کے دھوئیں سے نشے جیسی کیفیت کا شکار ہوگئے۔
اس واقعہ کے بعد مذکورہ علاقوں میں لوگوں کی حالت کسی نشئی افراد کی طرح دکھائی دی۔ اکثر شہریوں کو چکر، متلی، بصری دھوکے جیسی علامتیں ظاہر ہوئیں۔
جس کے بعد حکام نے لوگوں کو کم از کم پانچ دن تک اپنے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
تاہم چرس کے دھوئیں نے قصبے کی فضا کو اس قدر نشہ سے آلودہ کر دیا لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود محفوظ نہ رہ سکے۔