منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

مسجد نبوی کا کتب خانہ: سالانہ ایک لاکھ 10 ہزار زائرین مستفیض

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ برس مسجد نبوی کے کتب خانے سے ایک لاکھ 10 ہزار زائرین مستفیض ہوئے۔ کتب خانے میں قرآن کریم کے 250 قدیم ترین نسخوں کے علاوہ دیگر نادر کتب کا شاندار ذخیرہ بھی آنے والے زائرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی کے کتب خانے میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ کیے گئے نادر نسخے بھی رکھے گئے ہیں جن سے کتب خانے میں آنے والا ہر شخص استفادہ حاصل کرسکتا ہے، اس کے علاوہ 4052 نادر قلمی نسخے بھی موجود ہیں۔

7 ہزار سے زائد نادر کتابیں اور 4 ہزار 600 کے قریب تصویری مخطوطات بھی کتب خانے میں آنے والوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں، جنہیں مختلف ادوار میں تیار کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

مسجد نبوی کا کتب خانہ 1352 ھ مطابق 1933 میں قائم ہوا تھا۔ کتب خانے کے مختلف شعبے ہیں جن میں مطالعے کے لیے لائبریری بھی شامل ہے۔ کتب خانے میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ بچوں کے لیے بھی اہم معلوماتی کتب فراہم کی گئی ہیں۔

مسجد نبوی کے کتب خانے میں قدیم و نادر قلمی نسخوں کو جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا ہے جس سے ان نسخوں کی ڈیجیٹل کاپی سے زائرین استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

مسجد نبوی میں درس قرآن اور جمعے کے خطبوں کی ریکارڈنگ محفوظ رکھنے کے لیے ڈیجیٹل لائبریری بھی موجود ہے جن سے کسی بھی کوئی بھی درس بآسانی سنا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں