جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘یہ پاگل پن ختم کرو’ غزہ جنگ کیخلاف ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کئی ہزار لوگ حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لے رہے ہیں، جو یروشلم کے مرکزی دروازے کو بند کر رہے ہیں اور وہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔

اخبار نے رپورٹ کیا کہ مظاہرین غزہ پر حملے دوبارہ شروع کرنے اور شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کی حکومتی کوششوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

روزنامہ کے مطابق، احتجاجی رہنما شکما بریسلر نے ہجوم سے کہا کہ ’’اس پاگل پن کو ختم کرنے کا وقت ہے اس سے پہلے کہ ہمارے پاس بچانے کے لیے کوئی نہ ہو، اس سے پہلے کہ ہمارے پاس کوئی ملک باقی نہ رہے۔‘‘

7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی جنگجوؤں کے اسرائیل پر حملے کی ایجنسی کی اندرونی تحقیقات کے بعد نیتن یاہو اور شن بیٹ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ نیتن یاہو نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں