تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

کراچی: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ممکنہ حملے کی روک تھام کے لیے نیکٹا نے مراسلہ جاری کردیا جس میں الشباب اور القاعدہ کی جانب سے لیپ ٹاپ کے ذریعے دھماکے کیے جانے کا امکان ہے۔

مراسلے کے مطابق دھماکا خیز مواد لیپ ٹاپ کی ہارڈ ڈسک نکال کر نصب کیا جاسکتا ہے، ایک کلو دھماکا خیز پر مبنی لیپ ٹاپ کو غیر تسلی بخش سیکیورٹی کے حامل ائرپورٹس پر لے جائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر بھی کیا گیا ہے۔

ary

نکٹا نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ کچھ لیپ ٹاپس کے ماڈل میں اسکرین کے ساتھ نصب شیٹ کے ذریعے pressed دھماکا خیز مواد لے جایا جا سکتا ہے جس کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے۔

نیکٹا کی جانب سے جاری شدہ خط میں بتایا کہ الشباب کے دہشت گرد جو کہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کو لیپ ٹاپ میں چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں وہ ملک کے ایسے ائیر پورٹ جہاں سیکیورٹی غیر تسلی بخش ہے وہاں سے ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھیج سکتے ہیں۔

ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مراسلہ سیکریٹری ایوی ایشن اور تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، کارروائی کے لیے مراسلہ ایف آئی اے ،ایف سی اور اے ایس ایف کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں