اشتہار

چیف الیکشن کمشنر اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزم کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، ملزم محبوب نے سوشل میڈیا پر چیف الیکشن کمشنر اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خرم محبوب بھیس بدل کر بیرون ملک فرار ہورہا تھا، ملک سے فرار ہونے کے لئے وہ تحقیقاتی ادارے کا کاؤنٹر کراس کرچکاتھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس ادارے کی جانب سےبروقت اطلاع پرملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس ، عمران خان نااہل قرار

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قراردیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں